المعلومات الإسلامية
السلام علیکم اللہ تعالیٰ کی جانب سے قرآنِ پاک میں انسانیت کو 100 براہِ راست ہدایات. 1. بدزبانی سے بچو (3:159) 2. غصے کو پی جاؤ (3:134) 3. دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو (4:36) 4. تکبر سے بچو (7:13) 5. دوسروں کی غلطیاں معاف کرو (7:199) 6. لوگوں سے نرمی سے بات کرو (20:44) 7. اپنی آواز پست رکھو (31:19) 8. دوسروں کا مذاق نہ اڑاؤ (49:11) 9. والدین کا احترام اور ان کی فرمانبراداری کرو (17:23) 10. والدین کی بے ادبی سے بچو اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کہو (17:23) 11. اجازت کے بغیر کسی کی خلوت گاہ (پرائیویٹ کمرہ) میں داخل نہ ہو (24:58) 12. آپس میں قرض کے معاملات تحریر کر لیا کرو (2:282) 13. کسی کی اندھی تقلید مت کرو (2:170) 14. اگر کوئی تنگی میں ہے تو اسے قرضہ اتارنے میں مہلت دو (2:280) 15. سود مت کھاؤ (2:275) 16. رشوت مت اختیار کرو (2:188) 17. وعدوں کو پورا کرو (2:177) 18. آپس میں اعتماد قائم رکھو (2:283) 19. سچ اور جھوٹ کو آپس میں خلط ملط نہ کرو (2:42) 20. لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرو (4:58) 21. عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جاؤ (4:135) 22. مر