غزوہ احد Uhud.jpg احد کا پہاڑ جس کے دامن میں غزوہ احد لڑی گئی تاریخ 7 شوال 3ھ (23 مارچ 625ء) مقام احد محل وقوع نتیجہ نہ فتح نہ شکست متحارب مسلمانانِ مدینہ قریشِ مکہ قائدین محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابو سفیان خالد بن ولید قوت 1000 سے کم 3200 نقصانات 70 شہادتیں[1] 27 ہلاکتیں جنگ احد 7 شوال 3ھ (23 مارچ 625ء) میں مسلمانوں اور مشرکینِ مکہ کے درمیان احد کے پہاڑ کے دامن میں ہوئی۔ مشرکین کے لشکر کی قیادت ابوسفیان کے پاس تھی اور اس نے 3000 سے زائد افراد کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کی ٹھانی تھی جس کی باقاعدہ تیاری کی گئی تھی۔ مسلمانوں کی قیادت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی۔ اس جنگ کے نتیجہ کو کسی کی فتح یا شکست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دونوں طرف شدید نقصان ہوا اور کبھی مسلمان غالب آئے اور کبھی مشرکین لیکن آخر میں مشرکین کا لشکر لڑائی ترک کر کے مکہ واپس چلا گیا۔ From: Mo Muddassir Shaikh