قیام اللیل کیسے کریں۔۔۔
قیام لیل کیسے کریں؟ محی الدین غازی کیا آپ جانتے ہیں؟ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم راتوں کو تہجد پڑھتے تھے جبکہ ان کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف ہوچکے تھے۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیماری میں بھی تہجد کی نماز نہیں چھوڑ تے تھے۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سفر کی حالت میں بھی تہجد کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم میدان جنگ میں بھی قیام لیل نہیں چھوڑ تے تھے۔ قیام لیل کی فضلیت دن کا مجاہد رات کا عابد سچے مومن کی پہچان ہے۔ جس کی رات گھاٹے میں گئی اس کا دن نفع بخش ہو ہی نہیں سکتا۔ دن کی محنت تو رات کی عبادت ہی کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ سورہ سجدہ میں رات کے عبادت گزاروں کی تصویر بڑے خوب صورت اور دلآویز انداز سے پیش کی گئی ہے۔ تتجافی جنوبھم عن المضاجع یدعون ربھم خوفا و طمعا ومما رزقناھم ینفقون۔ فلا تعلم نفس ما أخفی لھم من قرۃ أعین جزاء بما کانوا یعملون۔ ترجمہ: (ان کے پہلو خواب گاہوں سے دور ہوتے ہیں۔ وہ اپنے رب کو خوف اور طلب کے ساتھ پکارتے ہیں اور جو ہم نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ تو کوئی نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپاکر رکھی گئی ہے ان کے کام